اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے وزیر خارجہ 'سیبسٹین کروز' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے سے عالمی سطح پر امن اور سلامتی کو فروغ ملے گا. يہ بات آسٹرين وزير خارجہ نے گزشتہ روز 'ويانا' شہر ميں ايران اور گروپ 1+5 كے درميان جوہري مذاكرات كے دوران ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم سمجھتے ہيں كہ ايران جوہري مسئلے پر كسي بھي حتمي معاہدے پر پہنچنے سے نہ صرف اس خطے ميں امن اور استحكام كو فروغ ملے گا بلكہ ہمارے خطے ميں بھي امن اور استحكام آئے گا.
حتمي جوہري معاہدے كے امكانات كو روشن قرار ديتے ہوئے سيبسٹين كروز نے كہا كہ ان كو اس بات پر فخر ہے كہ آسٹريا نے ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان جوہري مذاكرات كي متعدد نشستوں كي ميزباني كي ہے.
.......
/169